Saturday, December 19, 2015

سلیم شہزاد کے قتل کی وجہ!


سلیم شہزاد شہید نے مہران ائیربیس پر حملے کے بعد ایک کالم لکھا تھا جو آئی ایس آئی کے ہاتھوں ان کے اغوا اور قتل کا باعث بنا۔شہید سلیم شہزاد نے یہ لکھا تھا کہ پاکستان نیوی کے اندر القاعدہ (کی ذیلی تنظیم 313 بریگیڈ وغیرہ) کے کئی جہادی سیلز کام کر رہے ہیں اور کئی نیوی افسران اور اہلکار القاعدہ سے تعلق کے الزام میں پکڑے گئے۔
سلیم شہزاد کی پیش کردہ رپورٹس کی سچائی اب مزید واضح ہوتی جارہی ہے۔آج سے ایک سال پہلے تقریبا 6 ستمبر کو القاعدہ کی برصغیر میں نئی شاخ القاعدہ برصغیر نے اپنے قیام کے اعلان کے فورا بعد ایک بہت بڑی کاروائی ترتیب دی حملے کا منصوبہ پاکستانی بحریہ(پی این ایس ذوالفقار) کے جہازوں کو استعمال کرتے ہوئے امریک اور بھارتی بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنانا تھا۔کاروائی اگرچہ کامیاب نہیں ہوئی مگر اطلاعات کے مطابق پاکستانی جہازوں کے اندر کئی گھنٹے طویل لڑائی جاری رہی۔حتمی نقصانات کا علم تاحال نہیں ہو سکا۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ حملہ کرنے والے جہادی کوئی اور نہیں پاکستان نیوی کے افسران اور اہلکار ہی تھے جنہوں نے وزیرستان میں القاعدہ سے خصوصی عسکری تربیت لی اور القاعدہ کمانڈروں سے ملکر منصوبہ ترتیب دیا اور عمل درآمد بھی کیا۔ان حملہ آوروں کے سربراہ لیفٹینینٹ زیشان رفیق سے متعلق ایک تعارفی فلم القاعدہ برصغیر کے آفیشل میڈیا ادارہ السحاب برصغیر نے جاری کی ہے۔اس کاروائی کی مکمل تفصیلات سے متعلق ویڈیو عنقریب نشر کرنے کا پیغام بھی دیا ہے(اس کاروائی کی مکمل تفصیلات پر مشتمل یہ ویڈیو معرکہ شیخ اسامہ کے نام سے  نشر ہو چکی ہے)۔
اس کالم کا لنک جو سلیم شہزاد کی شہادت کا باعث بنا
"Al-Qaeda had warned of Pakistani strike"
http://www.atimes.com/atimes/South_Asia/ME27Df06.html

No comments:

Post a Comment