Friday, December 18, 2015

القاعدہ برصغیر کے امیر مولانا عاصم عمر کون ہیں؟

image
پردہ اُٹھتا ہے
مولانا عاصم عمر کا نام ثناءالحق ہے، انکے والد کا نام عرفان اللہ)۸۰سال( اور والدہ کا نام رقیہ)۷۲سال( ہے۔
انکا تعلق اُترپردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں سےہے۔ ثناء الحق نے ۱۹۹۱میں تعلیم دارالعلوم دیوبند سے مکمل کرنے کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئےسعودی عرب جانے کا ارادہ کیا، جسکے لئے والد صاحب نے اسی ہزار روپے مانگے، مگر انہیں نہیں دئے گئے۔ جسکے بعد وہ گھر سے چلے گئے تھے۔یہ تمام تفصیلات اسوقت منظرِعام پہ آئی،جب القاعدہ برصغیر کے کارکن بھارت میں پکڑے گئے، جن میں مولانا عاصم عمرکے ایک رشتہ دار بھی شامل ہیں۔
image
یہ بڑی معنی خیز خبر ہے کیونکہ چند دن پہلے کراچی میں بھی القاعدہ برِصغیر کے لوگ ڈرون کی تیاری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ یہ عین ممکن ہے کہ بینکاک میں پاک بھارت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر)جنرل ناصر جنجوعہ اور اجیت کمار دوؤل(کی ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان انٹیلیجنس شیئرنگ کا معاہدہ طے ہوا ہو۔ پاکستان کی فراہم کی گئی اطلاع کے نتیجے میں بھارت نے القاعدہ برصغیر کے اہم لوگوں کو گرفتار کیا ہو۔
مولانا عاصم عمر کے والد کی تصویر۔
image

مصدر

No comments:

Post a Comment